
اکاؤنٹ کا پاس ورڈ ری سیٹ کریں
اگر آپ اپنا پاس ورڈ کھو چکے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے تو یہ گائیڈ مدد کرے گی۔
اپنا پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کے لیے آپ کو اپنا یوزر نیم اور ای میل معلوم ہونا ضروری ہے۔
اگر آپ پہلے ہی اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہیں، تو آپ اپنا پاس ورڈ اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
1۔ لاگ ان پیج تک رسائی حاصل کریں
2۔ "پاس ورڈ بھول گئے" پر کلک کریں:

یوزر نیم اور ای میل درج کریں، پھر جمع کروائیں پر کلک کریں۔

3۔ مزید ہدایات کے لیے اپنے ای میل چیک کریں
ای میل کے پہنچنے میں 15 منٹ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ اگر ای میل ان باکس میں نہ ملے تو سپیم یا جنک میل فولڈرز چیک کریں۔
اپنا پاس ورڈ تبدیل کرنے کے لیے لنک پر عمل کریں۔
پاس ورڈ میں کم از کم 8 حروف ہونے چاہئیں اور یہ عام طور پر استعمال ہونے والا پاس ورڈ نہیں ہونا چاہیے۔ آسان پاس ورڈز بھی قبول ہیں چاہے میٹر انہیں پسند نہ کرے۔
4۔ اپنا نیا پاس ورڈ محفوظ کرنے کے لیے اوکے پر کلک کریں





